• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین سے الائونس کٹوتی کالعدم قرار

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئربورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں سے میڈیکل الاونس کی کٹوتی کو کالعدم قرار دیدیا‘پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس روح الامین اور جسٹس اشیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی‘ درخواست گزار یونس مروت کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ 3 اپریل 2018 ءکو ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں سے میڈیکل الاونس کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور اب ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جا رہی ہے فاضل بنچ نے ملازمین کا میڈیکل الاونس بحال کردیا۔
تازہ ترین