• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آبادبٹہ تل کے رہائشیوں کاسربندپولیس کیخلاف مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)پشاورکے علاقے غریب آ باد بٹہ تل کے ر ہائشیوں نے تھانہ سربند پولیس کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا۔ مظا ہر ے کی قیادت ظفر علی کررہاتھاجنہوں نے الزام لگا یا ہے کہ تھانہ سربند کے ایس ایچ او نے دیگر اہلکاروں کے ہمرا ہ گزشتہ رات بغیر وارنٹ اور بغیر لیڈی کانسٹیبل کے انکے گھروں پر دھاوابول دیااورخودساختہ آپریشن کے دوران انکے گھروں کی چادرو چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا۔انہوں نے کہا کہ برائے نام آپریشن آدھی رات کے وقت کیاگیااوراس دوران پولیس اہلکاروں نے کئی گھروں کے دروازے توڑ کر خواتین اوربچوں کوبھی ہراساں کیاجومثالی پولیس پرسوالیہ نشان ہے ۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس سمیت دیگرحکام سے سربند پولیس کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین