• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ،3ملزم گرفتار

پشاور(کامر س رپورٹر) اینٹی نارکاٹکس فورس پشاور نے خفیہ اطلا ع پر حیات آباد پشاور میں کا رروائی کر تے ہوئے سوزوکی مہران کار نمبرFDT-8684سے تلاشی کے دوران4800عدد نشہ آور گولیاں برآمدکر لیں جن کا وزن 1.820کلوگرام بتایا جاتا ہے کارروائی میں خیبر ایجنسی کے رہائشی سیف اللہ اور پشاور کے رہائشی خان ولی کو تحویل میں لیا گیا ‘اسی طرح اے این ایف پشاور نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب دوسری کارروائی کرتے ہوئے ٹیوٹاکار نمبر FX-149سے تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار ملزمان سے 900عدد نشہ آور گولیا ں برآمدکر لیں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ارشد ا للہ اور محمد ا نور نامی ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین