• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے نے منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے پلان ویب سائٹ پر ڈال دیئے

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے نے شہریوں کو غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے بچانے کیلئے اپنی منظور شدہ 45 ہائوسنگ سکیموں کے منظور شدہ پلان ویب سائٹ پر ڈال دیئے ہیں،آر ڈی اے کے شعبہ پلاننگ حکام کے مطابق اگر شہری کسی ہائوسنگ سکیم میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو وہ جو پلاٹ خریدنا چاہتے ہیں اس کو بھی دیکھ سکتے ہیں ، اس سے وہ ہر قسم کی دھوکہ دیہی سے بچ سکتے ہیں ، آرڈی اے حکام کے مطابق ان پلان کے علاوہ جو توسیع پلان ہیں اگر ان کی آرڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی ہے تو وہ غیرقانونی ہیں ۔ تمام ہائوسنگ سکیموں کے حوالے ہر قسم کی معلومات آرڈی اے کی ویب سائٹ پر دی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو لٹنے سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین