• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ ربیع الاول ، ہاشو گروپ کے ملک بھر میں ہوٹلز پر چراغاں ، محافل میلاد کا اہتمام

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر) ماہ ربیع الاول میں نبی آخر الزمان حضرت محمدؐکی آمد کی خوشی میں ہاشو گروپ نے ملک بھر میں اپنے ہوٹلز پر چراغاں کیا ہے،مظفر آباد ، گوادرمیں پی سی ہوٹلز ، میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت دیگر ہوٹلز کی عمارتوں کو روشنیوں سے جگمگایا گیا ہے ،علاوہ ازیں پورے ماہ ربیع الاول میں ہاشو گروپ کے تمام ہوٹلز میں محافل میلاد اور حضور ؐکی سیرت ، اسوہ حسنہ اور تعلیمات پر اظہار خیال کیلئے مذاکروں کا اہتمام کیا جائیگا۔ ہاشو گروپ کے چیف آپریشنز آفیسر حسیب گردیزی نے کہا ہے کہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کیلئے عظیم مہینہ ہے ، ہوٹلز میں محفل میلاد اور نعت کے مقابلے منعقد ہونگے۔
تازہ ترین