• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاہلی موہری سے جشن میلادالنبیؐ کا جلوس آج نکالا جائیگا

راولپنڈی (جنگ نیوز) میلاد کمیٹی ٹاہلی موہری کے زیراہتمام آج جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں جلوس 9بجے نکالا جائیگا۔ قیادت مقامی علماء کرام‘ وائس پریزیڈنٹ چکلالہ راجہ عرفان امتیاز‘ راجہ محمود‘ شوکت قریشی‘ راجہ نوید اور دیگر کرینگے۔ جلوس ٹاہلی موہری چوک سے شروع ہو گا جو ڈھیری چوک‘ الف شاہ قبرستان روڈ سے ہوتا ہوا ڈھیری بازار عثمانیہ مسجد سے ہارلے سٹریٹ‘ کلمہ چوک پہنچے گا۔ جلوس کا اختتام ٹاہلی موہری چوک میں ہو گا۔
تازہ ترین