• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی انٹرپول 2مطلوب شہریوں کو وطن لانے میں کامیاب

سعودی انٹرپول نے مالیاتی امور میں مطلوب 2 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب سرحد پار جرائم کے انسداد کی تنظیم انٹرپول میں شریک ممالک کے تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے۔

2 سعودی شہری مالیاتی امور میں عدالت کو مطلوب تھے۔ ان میں سے ایک سعودی عرب سے مراکش فرار ہوگیا تھا۔

عدالت اس کے خلاف 99 ملین ریال سے زائد کا فیصلہ کرچکی تھی، رقم ادا نہ کرنے کی غرض سے فرار ہوگیا تھا۔

دوسرے شہری نے کئی سعودیوں سے فرضی معاہدے کرکے 13 لاکھ 13 ہزار 624 ریال اینٹھ لئے تھے اور وہ بھی مراکش فرار ہوگیا تھا۔

سعودی انٹرپول نے مراکش کی مدد سے دونوں کو گرفتار کراکر مملکت واپس لانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

تازہ ترین