سوات کی تحصیل مٹہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق بچے کھیت میں پڑے مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے۔
سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں ارکوٹ نیلاگرام میں پیش آنے والے ہولناک سانحےمیں پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق 4بچے کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکے سے مارٹر گولہ پھٹ گیا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، حادثے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں پر پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔
جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمی بچے کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔