• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل دھماکا کیسے ہوا ویڈیو آگئی، وزیر اعظم کا اظہار افسوس


وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے درالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا ہے کہ افغان بھائی خطے میں لائی گئی جنگ کی قیمت ابھی تک چُکا رہے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع کے دوران گزشتہ روز خودکش دھماکاہوا جس کے نتیجے میں 50 افرادجاں بحق ہوگئے۔


واقعے میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 24 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے آج ملک میں سوگ کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر افغانستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع کے دوران خودکش دھماکے کی نئی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

تازہ ترین