• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبی ﷺ پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارک بادکے پیغامات دیئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ یہ ماہ مبارک ہمارے لیے خیر و برکت کا باعث ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے زندگی کے ہر گوشے میں انقلاب برپا ہوگیا۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مقدسہ ہمارے لیے کھلی کتاب کی صورت ہے، ہمیں دینی، قومی اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دینی ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قوم کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا جو رحمت اللعالمین ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمہ گیر اور جامع الصفات شخصیت ہر انسان کے لیے قابلِ تقلید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی نسل تیار فرمائی جس نے اسلام کے عادلانہ قوانین کی دھاک بٹھادی۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ جب تک یہ نظام بالادست رہا اقوام عالم کو عدل و انصاف، مساوات اور مذہبی رواداری کے مناظر دکھاتا رہا، انسانیت کی فلاح کا دارومدار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

تازہ ترین