• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اشتہاریوں ، مفروروں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیزکی ہیں‘

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ نیب نے اشتہاریوں اور مفروروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں اور ادارہ میگا کرپشن کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے۔

نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ بلکہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بدعنوانی کو جڑ سے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کی، نیب افسران بلا امتیاز بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کےخلاف کاروائیوں میں نیب جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، نیب نے اپنی جدید فارنزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس سے شواہد کی بنا پر اہم کیسز منطقی انجام تک پہنچنے میں مدد مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اشتہاریوں اور مفروروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردیں اور ادارہ میگا کرپشن کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے، بدعنوانی کے شعبے میں تعاون کے لیے چین کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

تازہ ترین