• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت کے بیان کو امریکی اخبار نے مکروہ قرار دے دیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ادارے میں امریکی صدر پر تنقید کی اور کہا کہ امریکامیں سعودی عرب کی 450 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا صدرارتی بیان جھوٹ ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ تصدیق ہوگئی کہ سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہوئے تو بھی ان کاساتھ دیا جائے گا۔

واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی صدر نے سعودی شہزادے کی خدمت میں روایات سے انحراف کیا اور صحافی جمال خاشقجی پر عامیانہ انداز میں الزام تراشی کی۔

امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے باعث سعودی عرب پر پابندیاں لگا کر عالمی معیشت تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سی آئی اے نے صحافی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے ملوث ہونے کا کوئی مستند نتیجہ اخذ نہیں کیا۔

ٹرمپ نے مزید کہاتھاکہ سعودی عرب سے تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے،امریکی صدر نے جی 20 اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

تازہ ترین