• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی میگھن کا کمیونٹی کچن میں کھانا بنانے کا مظاہرہ


برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ شہزادی میگھن مارکل نے گرین فیل ٹاور متاثرین کےبنےکمیونٹی کچن کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال ظہیرہ سفیان اور ال منار مسجد کے عبدالرحمان سید نے کیا۔


گرین فیل ٹاور میں لگی آگ کے متاثرین کے لیے بنےکمیونٹی کچن آتے ہی شہزادی میگھن نے کچن پہنچتے ہی آستینیں چڑھائیں اور کھانے کی تیاری میں رضاکاروں کی مدد کو جت گئیں۔

شہزادی میگھن جب پچھلی بار اس کچن میں آئی تھیں تو فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ کچن ہفتے میں صرف دو دن ہی کھانا پکا کر تقسیم کرتا تھا۔

شہزادی کی تجویز پر ایک ’’کک بک‘‘ لکھی گئی جس میں یہاں کام کرنے والی خواتین کی 50 سے زائد ’’ریسیپیز‘‘ شامل کی گئیں۔

گرین فیل ٹاور چیریٹی کک بک نے فوراً ہی ایمیزون پر نمبر ون پوزیشن لے لی، اب تک کتاب کی 40 ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ 2 لاکھ دس ہزار پونڈ کی آمدنی کے ساتھ اب کمیونٹی کچن ہفتے میں ساتوں دن کھانا پکا کر تقسیم کر رہا ہے۔

تازہ ترین