• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ میں اصلاحات کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے، جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں ۔جہاں وہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کریں گے۔


اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ان کی پہلی ذمےداری عدلیہ میں اصلاحات ہیں،اصلاحات کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے ، عدلیہ میں بہت سے معاملات میں تاخیر کو کنٹرول کرنے کیلئے مثبت اقدامات کیے ہیں، کوئی کیس ہائی یا لو پروفائل نہیں ، کیس کیس ہوتا ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن سب سے بڑےمسائل میں سے ایک ہے ،لندن میں بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پٹواری کی رپورٹ پرمنتقل ہونیوالی جائیدادآپ نہیں رکھ سکتے، وہ کسی پر الزام ڈالنے کی کوشش نہیں کررہے۔ یہ معاملہ حل کرناعدلیہ کی ذمےداری ہے۔ ہمیں قوانین کواپ ڈیٹ کرنےکی ضرورت ہے،ریاست کے دیگرحصوں پر تنقید کرنامیرا کام نہیں ، ایسااسپتال دیکھاجس کے5میں سے 3وینٹی لیٹرغیر فعال تھے،صحت کا معاملہ بنیادی اہمیت رکھتاہے۔

تازہ ترین