• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی کا قتل ، سعودی عرب نے تعاون نہ کیاتو اقوام متحدہ جائیں گے، ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چوسغلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب نےاگر جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون نہ کیاتو اقوام متحدہ میں جائیں گے۔

ترک وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپو سےملاقات کے بعدمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کےقتل سےمتعلق معلومات امریکاسےشیئرکی ہیں۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خاشقجی کےقتل کاحکم کس نے دیا، سچ سامنےآنا چاہیے، لیکن اگر سعودی عرب نےتعاون نہ کیاتو پھر ہم اقوام متحدہ سےتحقیقات کامطالبہ کریں گے، امریکا سے گولن تحریک سےوابستہ 84 افرادکی حوالگی کامطالبہ کیاہے، امید ہے کہ امریکا اس سلسلے میں تعاون کریگا۔

تازہ ترین