• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم کرنے پر سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور دنیا میں ٹیکس کٹوتیوں کی طرح تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

امریکی صدر نے اس معاملے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کی ااور ساتھ ہی کہا کہ تیل کی قیمتوں کو اور کمی کی طرف لے کر جائیں۔

واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتیں 82 ڈالر سے 54 ڈالر پر آگئی ہیں۔

تازہ ترین