• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی دوست کا گوشت مزدوروں کو کھلایا، خاتون کا اعتراف

متحدہ عرب امارات میں مقیم مراکشی خاتون پر اپنے پاکستانی دوست کو قتل کر کے اس کی باقیات پکانے اور پاکستانی مزدوروں کو کھلانے کا الزام ہے ۔

30 برس سے زیادہ عمر کی اس خاتون پر مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ چلایا جائے گا، خاتون نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ اس خاتون نے تین ماہ قبل اپنے دوست کو قتل کیا لیکن اس بارے میں حال ہی میں اس وقت معلوم ہوا جب اس کے زیر استعمال بلینڈر سے ایک انسانی دانت ملا۔

خاتون نے پاکستانی شخص کو اس وقت قتل کیا جب اس نے بتایا کہ وہ مراکش سے ہی تعلق رکھنے والی ایک دوسری خاتون سے شادی کرنے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اس شخص کی باقیات پکا کر روایتی چاول اور گوشت کی ڈش کے ساتھ ملا کر قریب ہی کام کرنے والے پاکستانی ملازمین کے ایک گروپ کو پیش کی تھیں۔

جب مقتول کا بھائی اس کی تلاش میں العین پہنچا تو وہاں اسے بلینڈر میں ایک انسانی دانت ملا۔

اس نے پولیس کو رپورٹ کی جس پر دانت کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تو تصدیق ہوگئی کہ یہ مقتول کا ہی دانت ہے۔

تازہ ترین