• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ: جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹ کر باپ، بیٹا جاں بحق

گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں ایک گھر کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرگیا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں خاتون اور اس کی بہو بے ہوش ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بالائی علاقے آدبر گلمت میں پیش آیا جہاں ایک مکان کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں اور بہو بے ہوش ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

جاں بحق ہونے والے لڑکے کی 15 روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

تازہ ترین