• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’این آر او کرنے والا لندن سے آ کر جیل نہیں جاتا‘‘


سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں، این آر او کرنے والا لندن سے آ کر جیل نہیں جاتا۔

نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں آج بیان ریکارڈ کرانے پہنچے، اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ بیٹی کے ساتھ جیل گیا ہوں۔

انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنانے والے شخص سے ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ میں ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ نہ کرتا تو جنوبی ایشیاء میں صرف بھارت ہی ایٹمی طاقت ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا فیصلہ کرتا تو ہمیں ہر طرف سے جارحیت کا سامنا رہتا۔

علاوہ ازیں نوازشریف نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں دفاع پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے اصل مالک ہیں نہ ہی بے نامی دار۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیٹوں کو بیرون ملک تعلیم، رہائش یا کاروبار چلانے کے لیے کوئی رقم پاکستان سے نہیں بھیجی۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ استغاثہ میرے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، سیاسی مخالفین کے الزامات پر میرے خلاف کیس بنایا گیا۔

تازہ ترین