• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی تیاریاں ،وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ کا پلان تیار


کر سمس کی آمد آمد ہے جس کی تیاریاں دنیا بھر میں دھوم دھام سے شروع کر دی گئی ہیں۔

جہاں پوری دنیا میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں وہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں بھی کرسمس کی مناسبت سے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور گزشتہ دنوں کرسمس ٹری بھی وائٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے ۔

لیگو بلاکس سے بنے وائٹ ہاؤس کے دلکش ماڈل کو پلان کے عین مطابق سجایا گیا ہے جس پر جلد ہی عمل در آمد کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کو بھی کرسمس کی مناسبت بھی ڈیکوریٹ کیا جائیگا اور مسیحی برادری کے اس سب سے بڑے فیسٹیول کو دھوم دھام سے منایا جائیگا۔

کرسمس ٹری کو امریکی ریاست نارتھ کیرولیناکے ٹاؤن Newland سے اس19اعشاریہ5 فٹ لمبے کر سمس ٹری کو خصوصی طو ر پر کاٹ کر گھوڑا گاڑی میں رکھ کر وائٹ ہاؤس پہنچا یا گیا ۔

جس کا استقبال امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول ملینئیا ٹرمپ نے کیا ۔اس کر سمس ٹری کووائٹ ہاؤس میں کر سمس کی شاندار تقریب کی زینت بنانے کیلئے سجا یا جائے گا۔

تازہ ترین