• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لمحوں میں ڈھیر ہوتے دیوہیکل ٹاورزکے مناظر


چین میں دو تاریخی کولنگ ٹاوراور دو اسٹیل بوائلردھماکہ خیز موادسے لمحوں میں زمین بوس کردیئے گئے۔ لمحوں میں ڈھیر ہوتے دیوہیکل ٹاورزکے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلئے گئے ۔

یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں ایک تھرمل پاور پلانٹ کے 105میٹر بلند 2ٹاوراور بوائلر کو چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیربنا دیا گیا۔

تاریخی ٹاورزکو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکاخیز مواد کا استعمال کر کے ٹاور کو لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیاجبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین