• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹر ٹرالی کے بدلے رقم مانگنے پر 2 چوروں کا قتل

جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی کے بدلے رقم کامطالبہ کرنے والے دو چوروں کو ٹریکٹر ٹرالی کے مالک نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مظفرگڑھ کے علاقے ٹھٹھہ گرمانی میں مقامی شخص ضمیر کا چوری شدہ ٹریکٹر واپس کرنے کے بدلے عرفان اور شریف نامی چوروں نے رقم کا مطالبہ کیا۔

جس پر ضمیر نے انہیں اپنے علاقے میں بلایا اور دوست کی مدد سے دونوں پر فائرنگ کر دی، جس سے عرفان اور شریف موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

چوروں کو قتل کرنے کے بعد ضمیر اور اس کا ساتھی فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرنے والے دونوں افراد پولیس کو چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے ضمیر اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین