• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے آسان کیچ چھوڑدیاجسپر وہ تنقید کا نشانہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خراب فیلڈنگ اورکیچ ڈراپ کرنے پر بھارتی کپتان تنقید کا نشانہ بن گئے ۔

واضح رہے یہ میچ آسٹریلیا نے ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رن سے جیت لیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو 17 اوورز تک محدود کیا گیا تو اس وقت تک کینگروز ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 174 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 17 اوورز میں بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

جو ہوا سو ہوا مگر لگتا ہے جیسے کوہلی نے کرکٹ کے مداحوں کو مایوس کر کے بہت بڑی غلطی کر ڈالی۔سوشل میڈیا پر ناقدین کی لائن لگ گئی۔


ایک مداح نے تو کوہلی کو کوہلی ماننے سے انکار ہی کر دیا اور اور کہا کہ کوہلی سے اس طرح کی فیلڈنگ کی امید نہیں تھی۔





ایک نے کہا کہ یہ کوہلی کا کھیل کے میدان میں ایک غیر معمولی اور خوفناک دن ہے۔

تازہ ترین