• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام انہوں نے’اذہان مرزا ملک‘ رکھا۔ یہ جوڑا آج کل اپنے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کو بے حد انجوائے کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی اخبار این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹے اذہان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اذہان کو اپنی گود میں لیے بیٹھی ہیں، تصویر میں اذہان نیلے رنگ کے کمبل میں لپٹا ہے جس پر ننھے اذہان کا نام بھی کڑھاہوا ہے۔ ثانیہ مرزا کے اس پوسٹ کو اب تک تقریباً 25 ہزار سے زائد پرستاروں کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے۔


چند روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی 32 ویں سالگرہ اپنے بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ منائی تھی جس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ’ ان کی زندگی سیٹ ہے، الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ۔ ‘


اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ولادت کےبعد پہلاجذباتی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ماں بننے کی حیثیت سے میرا اور میرے بیٹے اذہان کے جنم کو پانچ دن ہو گئے۔ہم دونوں نے ایک ساتھ ’بابا‘ کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا اور خوب مزے کیے، یہ واقعی بہت بڑا ٹورنامنٹ تھا جس کی کامیابی حاصل ہوئی۔


یہ ٹوئٹ کرتے ہوئے ثانیہ اتنی زیادہ جذباتی ہو گئیں کہ انہیں مزید کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ملے۔

واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں 30اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے 21نومبر سے شارجہ میں شروع ہونے والی ٹی 10لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین