• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز نے احتجاج کیوں کیا؟

لاہور میں آن لائن ٹیکسی کمپنیز اوبر اور کریم کے ڈرائیورز نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف قذافی اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے احتجاجاً روڈ کو بلاک کردیا، ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو کمرشلائز نہ کیا جائے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک بار پھر پرائیوٹ ٹیکسی چلانے والے ڈرائیورز کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیورز سراپائے احتجاج ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئےآن لائن ٹیکسی ڈرائیوورز کا کہنا تھا کہ حکام گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کر کے ٹیکسی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کو روٹ جاری کرنے سے گاڑیاں کمرشل کے طور پر چلیں گی، جس سے عوام کو سستی سواری نہیں مل پائے گی۔

ڈرائیوروں نے اعلان کیا کہ ہم اپنی گاڑیوں کو پبلک ٹیکسی ہر گز نہیں بننے دیں گے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ان گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کرنا چاہتا ہے تاکہ ان سے پرمٹ کی صورت میں ٹیکس وصول کیا جاسکے، نمبر پلیٹ تبدیل نہیں کریں گے، صرف پرمٹ جاری کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین