• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کو وزیر قانون کی قانونی اصلاحات پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کو وزیرقانون فروغ نسیم نے قانونی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ریفارمز کا مقصد انصاف میں آسانی کے لیے قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کم خرچ میں جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کا حل متعارف کرایا جا رہا ہے، مقصد انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت کرنا ہے۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں وزیر قانون نے مزید بتایا کہ کمزور طبقوں کو انصاف فراہمی کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں ۔

فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وراثت میں حق اور خواتین کے دیگر حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے قوانین متعارف کرائےجا رہے ہیں۔

تازہ ترین