• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برازیل میں مالک سے ناز نخرے اٹھواتےدرجنوں پالتو کتوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جو ایسکلیٹر سے گزرتےہوئے مالکین کی گود میں چڑھےنظر آرہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شاپنگ مال میں کرسمس کی مناسبت سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ شرکت کرنا تھی۔

اس دوران وہاں درجنوں کتے جو اپنے مالکین کو گود میں چڑھ کر ایکسلیٹر سے گزر رہے تھے وہاں موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین