آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍رجب المرجب 1440ھ 19؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 71 کروڑ ڈالر کی سطح تک آگئے ہیں ۔

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملنے کے باوجود اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر  11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 71 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جب کہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر 19 نومبر کو موصول ہوئے، وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والے ایک ارب ڈالر استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں