• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ خورشید انور کو خراج تحسین کے لئے سائرہ پیٹر پاکستان پہنچ گئیں

برصغیر کے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ صُوفی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر لندن سے پاکستان پہنچ گئیں ۔

خواجہ خورشید انور کو 25 نومبر اتوار شام 4 بجے الحمرا آرٹس کمپلیکس لاہور میں شاندار ٹریبوٹ پیش کیا جارہا ہےجس میں نامور گلوکارہ ترنم ناز اور پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر آواز کا جادو جگائیں گی۔

سائرہ نے پاکستان آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ خواجہ خورشید انور نے بے شمار لازوال گیت تخلیق کئے جنہیں آج بھی دلچسپی سے سنا جاتا ہے۔میں خواجہ عرفان کی دعوت پر خصوصی طور پر پاکستان آئی ہوں ۔خواجہ خورشید انور کے ٹریبوٹ میں ان کے یادگار گیت پیش کروں گی ۔اس سلسلے میں خوب ریہرسل کی جا رہی ہے ‘۔

تازہ ترین