• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:اعجاز احمد یوسف زئی

صفحات 112:،قیمت: 240روپے

ناشر :عبدالرحمٰن پرنٹرز، آئی، نائن، اسلام آباد

مصنّف نے اس کتاب کے دیباچے میں لکھا ہے کہ بس ایک برگر کی قیمت میں بائیس عدد خستہ، نمکین اور کھٹّی میٹھی تحریریں آپ کو مل رہی ہیں، تو یہ کچھ ایسا غلط بھی نہیں۔ مصنّف کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے، لیکن وہ بڑے شگفتہ، تیکھے اور کاٹ دار جملے لکھتے ہیں۔ مثلاً،’’ہمارے ہاں مخلوط اسمبلی جائز، البتہ مخلوط تعلیم قابلِ اعتراض‘‘ یا ’’وہ کلبوں میں رقص کرتے ہیں اور ہم باباجی کے مزار پر دھمال ڈالتے ہیں۔‘‘ یہ ہلکے پھلکے مضامین نہ صرف ہمیں مُسکرانے پر مجبور کرتے ہیں، بلکہ کہیں کہیں ہم سوچ میں بھی پڑجاتے ہیں۔ مصنّف کی اس سے قبل دوکتابیں ’’پختون سماج‘‘،’’صوفی کون‘‘ بھی شایع ہوچُکی ہیں۔ کتاب کی طباعت و اشاعت مناسب ہے اور اس لحاظ سے قیمت بھی۔

تازہ ترین