• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات میں گھومنا ، وقت گزارنا اچھی صحت کا راز


فطرت سے قریب ہونا ذہنی سکون کا سبب بنتا ہے ، بیلجیم میں طبی ماہرین نے بھی ذہنی سکون اور اچھی صحت کا راز جنگلات میں گھومنا پھرنا اور زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کو قرار دیا ہے۔

ماہرین نے فورسٹ تھراپی اور فورسٹ باتھ کے نام سے اس طریقہ علاج میں ذہنی سکون اور پریشانی سے نجات کے لئے افراد کو جنگل کی سیر کروائی اور سوکھے پتوں اور مٹی کو ہاتھوں میں لینے سے لے کر درختوں کے سائے میں بیٹھنا، درختوں کو چھونا اور چڑیوں کی چہچاہٹ کو محسوس کرنے کے تجربے سے گزارا ۔

اس تجربے کے بعد لوگوں نے اپنے آپ کو پہلے سے کئی گنا زیادہ پر سکون محسوس کیا۔

یہی وجہ ہےکہ فورسٹ تھراپی آج کل بیلجیئم میں نہایت مقبول ہورہی ہے اور لوگ جنگلوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر خود کو پر سکون محسوس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین