• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لافٹر تھیرپی ٹینشن ڈپریشن سمیت کئی بیماریوں کا علاج


ٹینشن ڈپریشن، معاشی اورسماجی مسائل نے لوگوں کی ہنسی چھین لی ہے، مشہور قول ہے کہ ہنسی علاج غم ہے۔ چہروں پر ہنسی لانے اور پریشانیوں سے چھٹکا رہ دلانے کے لیےلافٹر تھراپی کا آغاز کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے مشہور رومانوی شاعر اور طنز نگار Lord Byron کہتے ہیں جب موقع ملے ہنسیں کیونکہ کہ یہ سب سے سستی دوا ہے۔ ماہر نفسیات یاسمین بٹ بھی اسی بات پر عمل پیراہیں اور لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنا چاہتی ہیں لافٹر تھراپی سے جوشروع ہوتی ہے۔

لافٹر تھراپی میں مختلف انداز میں کھل کر قہقے لگائے جاتے ہیں۔ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ اس سے دماغ میں ڈوپومین نامی کیمیکل پیدا ہوتا ہے جو الزائمر ٹینشن ڈپریشن سمیت دیگر بیماریوں کو ختم کرتا ہے، پھیپھڑوں کھلتے اور اعصاب مضبوط ہوتے ہیں۔

یاسمین ملک بھر میں سو سے زائد ورکشاپ کروا چکی ہیں۔ زیادہ تر درمیانی عمر اور ملازمت کرنے والے لوگ لافٹر تھراپی میں حصہ لیتے ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ انہیں لافٹر تھیراپی سے بہت سکون ملتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسکراہٹ ایک نعمت ہے جو لوگ خود خوش رہتے ہیں وہ عموعا دوسروں کو بھی خوش رکھتے ہیں۔

تازہ ترین