• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تاریخ ساز تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں پہلے تو خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تو پھر ایوی ایشن میں بھی خواتین نے اینٹری دی اور تو اور ڈرفٹنگ اور بائیکنگ جیسے شوق بھی سعودی خواتین پورے کرتے دکھائی دے رہی ہیں اب اس عہد میں ایک اورتاریخی فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے جب سعودی ٹیلیویژن پر موسیقی کا مقابلہ منعقد کیا گیا اور کئی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگانے بھی پہنچے ۔دلکش اسٹیج پر گلوکاری کرتی سنگرز کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے حاضرین کی بڑی تعداد بھی ہال میں موجود تھی جو اِن گلوکاروں کو داد دیتی دکھائی دی۔
تازہ ترین