• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر سے تین ہزار سال قدیم حنوط شدہ ممی دریافت


مصر میں ہزاروں سال قدیم خاتون کی حنوط شدہ ممی دریافت ہوئی ہے جو مکمل طور پردرست حالت میں ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں مصر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے ال اسساسیف قبرستان سے کھدائی کے دوران فرانس کے ماہرین آثار قدیمہ کو مقبروں سے دو قدیم تابوت ملے تھے۔

دریافت ہونے والے تابوتوں میں سے ایک خاتون کا تابوت تھا جسے بڑی مہارت کے ساتھ حنوط کیا گیا تھا۔

خاتون کے تابوت کو خصوصی ٹیم کی سربراہی میں مصر کے جنوبی شہر لکسور میں میڈیا کی موجودگی میں کھولا گیا۔

مقبرے سے دو تابوتوں کے علاوہ کئی دیگر نوادرات بھی دریافت ہوئے جن میں چھوٹے چھوٹے بت، مجسمے، لاشوں کو حنوط کرنے کے لیے استعمال ہونے والے اوزار اور جانوروں کے مجسمے بھی ملے ہیں۔

فرانسیسی ماہرین ا ثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تحقیق جاری ہے اور کئی علاقوں کی کھدائی کی جارہی ہیں جس سے انسانی تاریخ کے کئی نئے سربستہ رازوں سے پردہ اْٹھنے کی امید ہے۔

تازہ ترین