• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی کرکٹ ٹیم کو جلد بازی پر قابو پانا ہوگا

محمد ادریس

پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوز ی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ کتنے ہی لوگ مجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ ٹیم کو کیا ہوا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 4رنز سے ہارگئی۔ شکست تو بہرحال شکست ہوتی ہے۔ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے بڑی ٹیم ہے اس کو ہرفارمیٹ میں برتری حاصل ہے۔ ہمیں چار رنز کی شکست سے خائف نہیںہونا چاہئے پاکستان 3 میچوں کی سیریز بہرحال جیت جائے گا۔ پاکستان کی ہار کا ذمہ دار پاکستان کا تھنک ٹینک ہے۔ جس نے دوسری اننگز کے شاندار آغاز کے بعد رات کو ٹیم میٹنگ میں ہی طے کیا کہ اسی طرح جارحانہ کھیلتے ہوئے میچ چائے کا وقفہ سے قبل پاکستان کو جیت جانا چاہئے۔ دونوں اوپنر حفیظ اور امام الحق اسی ذہن کے ساتھ کھیلنے کیلئے آئے۔ تیز کھیلتے ہوئے دونوں جلد آئوٹ ہو گئے آنے والے بیٹسمینوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور پاکستان کا اسکور 139/3ہو گیا پاکستان کے تھنک ٹینک کو سب ہرا ہرا نظر آنے لگا۔ تیز کھیلنے کی روش جاری رہی۔ کرکٹ ایک گیند کا کھیل ہے ناقابل یقین کیچ اور عمدہ رن آئوٹ سے کھیل یکدم بدل جاتا ہے۔ سب کچھ اچھا تھا کہ بابراعظم رن آئوٹ ہو گئے۔ کپتان سرفراز آئے اور کھیل جو جلد ختم کرنے کی کوشش میں ریورس شارٹ کھیلتے ہوئے آئوٹ ہو گئے۔ پاکستان کی ٹیم شدید دبائو میں آگئی۔ بعدازاں چوکا لگانے کی کوشش میں آئوٹ ہوتے رہے 9کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔ تمام خرابیوں کے ساتھ پاکستان کو جیت کیلئے پانچ رنز کی ضرورت رہ گئی تھی کہ اظہر علی آئوٹ ہو گئے اور یوں پاکستان 4رنز سے میچ ہار گیا۔ پاکستان کی مرضی وکٹ ہے تمام وکٹیں اسپنرز کیلئے بنائی گئیں۔ جس پر پاکستان اپنی مرضی سے فتح سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ جب پاکستان سولہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی فخر ا لزمان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ امام الحق جن کو سخت چوٹ لگی تھی خیال تھا کہ وہ شاید ٹیسٹ نہ کھیل سکیں لیکن ان فٹ ہونے کے باوجود ان کو کھلادیاگیا محمد حفیظ بھی بری طرح ناکام ہوئے۔ فخر زمان کو کم از کم ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے تھا۔ حارث سہیل اور بابراعظم نے سنیچریاں اسکور کیں جو اچھی علامت ہے جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہو گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین