• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

پاکستانی ٹیم نے آذربائیجان میں ورلڈ مارشل آرٹ الپاگت چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ چھ رکنی ٹیم نے مجموعی طور پر تین گولڈ سمیت سات میڈل حاصل کرلئے۔گولڈ حاصل کرنے والےکھلاڑیوں میں باپ اور بیٹابھی شامل ہیں۔

ورلڈ مارشل آرٹ الپاگت چیمپئن شپ آزربائیجان کےشہر باکو میں ہوئی جس میں پاکستان اوربھارت سمیت پندرہ ممالک سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چھ کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نےمختلف کیٹگریزمیں تین گولڈ، دو سلور اور دو برونز میڈل حاصل کئے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں عبدالمنان اچکزئی، عزیزاللہ خان اور نصیب اللہ شامل تھے۔

عزیزاللہ اور نصیب اللہ رشتے میں باپ اور بیٹےہیں جبکہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

عزیزاللہ خان نےفائنل مقابلے میں بھارتی کھلاڑی اور ان کے بیٹے نصیب اللہ نے ترکی کے کھلاڑی کو شکست دی جبکہ عبدالمنان اچکزئی نےاپنی کیٹیگری کےفائنل مقابلےمیں آذربائیجان کے کھلاڑی کو شکست دی۔

کوئٹہ کے عبدالمنان اچکزئی نےایک کیٹگری میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔

ان کےعلاوہ ڈی جی خان کے محمد نذیر نے بھی سلور میڈل حاصل کیا۔برونز میڈل حاصل کرنے والوں میں کراچی کے عبداللہ خان خلجی اور کوئٹہ کے کامران پرکانی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم چھ کھلاڑیوں اور دو آفیشیلز پر مشتمل تھی اور آفیشیلز میں پاکستان الپاگت فیڈریشن کےعہدیدار جلال الدین ترین اورمحمدقاسم شامل تھے۔

محمد قاسم نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کو ٹیم ورک کانتیجہ قراردیا۔ان کا کہناتھا کہ اگر مواقع ملیں تو پاکستانی کھلاڑی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین