• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی این اے سے چھیڑ چھاڑ ،چینی سائنسدان کی معذرت

چینی سائنسدان نے جڑواں بچیوں کےجینزایڈیٹنگ کے نتائج غیرمتوقع طورپرافشاہونے پر معذرت کر لی۔

انسانوں کے ڈی این اے میں ردوبدل بیشتر ملکوں میں غیر قانونی ہے اور غیر اخلاقی سمجھا جاتا ہے۔

چین میں جینزایڈیٹڈبچیوں کی پیدائش کےمعاملے پر چینی سائنسدان پروفیسر ہے جیانکوئی کا کہنا ہے کہ جینزایڈیٹنگ کے نتائج غیرمتوقع طورپرافشاہوئےجس پرمعذرت خواہ ہوں۔

چینی سائنسدان ہی جیان کوئی نے کا ہانگ کانگ میڈیکل کانفرنس میں بیان دیتے ہوئے کہا ایچ آئی وی کیریرباپ کی دوجڑواں بیٹیوں کےجینزانکی حفاظت کیلئےایڈیٹ کئے،ایچ آئی وی پازیٹو،نیگیٹوکل8جوڑوں نےرضاکارانہ طورپرٹرائل کیلئےدستخط کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال کےبعدکلینیکل ٹرائلز روک دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ’ 'مجھے پتہ ہے کہ میرا کام متنازع ہو گالیکن میرا خیال ہے کہ لوگوں کو اس کی ضرورت ہے اور میں اس کے لیے تنقید برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں‘۔

تازہ ترین