• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج ٹیکس جمع کرانے والا سب سے متحرک ادارہ ہے، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکس حامد عتیق نے کہا ہے کہ پاک فوج ٹیکس جمع کرانے والا سب سے متحرک ادارہ ہے، انکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ٹیکس ریٹرنز مقررہ تاریخ سے ایک ماہ پہلے آیا، انھوں نے مزید کہا کہ بری افواج سے ماہانہ39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہورہا ہے۔

ممبر ایف بی آر نے مزیدکہا کہ فوج میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا رجحان بہت زیادہ ہے، نہایت پابندی سے ٹیکس جمع کرایا جاتا ہے۔ ٹیکس حکام کے مطابق آرمی کا شادی ہال ٹوپی رکھ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرارہا ہے۔

دریں اثنا ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبا ل نے کہا کہ آرمی میں پروموشن میں بھی ٹیکس فائلنگ کا کردار ہے، بروقت اور مکمل ٹیکس جمع کرانے کے عمل کو قومی فریضہ مانا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں ممبر آڈٹ نوشین جاویداور ممبر ٹیکس سہولیات ڈاکٹر حامدنے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ریونیو جمع کرنے کے حوالے سے مزید معلومات دیں۔

تازہ ترین