• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔سینئر صحافی نصراللہ چوہدری پر ممنوعہ لٹریچر رکھنے کا الزام تھا ۔تاہم عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صحافی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سماعت کے دور ان وکیل صفائی نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ان کے موکل کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا۔یاد رہے کہ 8 نومبر کو کراچی پریس کلب پر چھاپے کے بعد صحافیوں کی جانب سے گورنر ہاؤس کے باہر اگلے روز احتجاج کیا گیا اور اسی روز رات گئے صحافی نصراللہ چوہدری لاپتہ ہوئے۔

تازہ ترین