• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مثانے کے کینسر کی 77 فیصد ویڈیوز گمراہ کن قرار

خبردار ، کوئی بیماری ہے تو اپنے حقیقی ڈاکٹر کے پاس جائیں، ڈاکٹر گوگل یا ڈاکٹر یو ٹیوب پر قطعاً بھروسا نہ کریں۔

یو ٹیوب پر مثانے کے کینسر سے متعلق لاکھوں میں سے 77 فی صد ویڈیوز میں کئی غلطیاں اور گمراہ کن معلومات پائی گئی ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکیوں میں صحت کے متعلق معلومات کے لیے اپنے حقیقی ڈاکٹر کے بجائے ڈاکٹر گوگل سے رجوع کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

60فی صد سے زائد لوگ صحت سے متعلق مسائل کا حل آن لائن تلاش کرنے میں اپنا وقت صرف کرتے ہیں۔۔

رپورٹ کے مطابق یو ٹیوب پر مثانے کے کینسر سے متعلق 5لاکھ سے زائد ویڈیوز موجود ہیں، ان میں سے 77فیصد سے زائد ویڈیوز غلط اور گمراہ کن معلومات پر مبنی ہیں۔

نیویارک یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ معلوماتی ویڈیوز فائدے سے زیادہ نقصان کا سبب ہیں،یہ گمراہ کن ویڈیوز مردوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ انہیں اسکریننگ کی ضرورت نہیں ہے اور وہ جڑی بوٹیوں کے ذریعے از خود کینسر کا علاج کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین