• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 29 نومبر ، 2018

دریائے سندھ کی کون سی مچھلی سب سے اچھی؟

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی دریائے سندھ کے میٹھے پانی کی مچھلی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

ملک بھر کے بیوپاریوں نے سکھر کی ہول سیل مچھلی منڈی کا رخ کرلیا ہے، منفرد ذائقے کی حامل دریائے سندھ کی ڈمبرا مچھلی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی میٹھے پانی کی ملک کی سب سے بڑی مچھلی منڈی سکھر میں خریداروں کا ہجوم امڈ آیا ہے، جہاں دریائے سندھ اور مختلف علاقوں میں قائم فارموں میں افزائش نسل ہونے والی مچھلیاں فروخت کے لئے لائی جارہی ہے۔

ان میں ڈمبرا، ملّی، کھگگا، سنگاڑا، سول، شاکر و دیگر اقسام کی مچھلیاں شامل ہیں، ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے بیوپاری ہول سیل ریٹ پر مچھلیاں خرید کر اپنے شہروں میں لے جارہے ہیں۔

میٹھے پانی کی مچھلی کی اندرون اور بیرون ملک مانگ میں اضافے کے باعث یہ مچھلی منڈی اہمیت کی حامل ہے جہاں ماہانہ کروڑوں روپے کی مچھلی خرید وفروخت کی جاتی ہے۔

یہاں سے خریدی گئی مچھلی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی بھجوائی جاتی ہے۔

دریا اور فارم سے لے کر مچھلی منڈی تک ہزاروں افراد کا روزگار اس کام سے وابستہ ہے۔

حکومت کو مچھلی کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لے فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ماہی گیری کی اس صنعت کو فروغ مل سکے۔

اگر حکومت سرکاری سرپرستی میں مچھلی کی بیرون ممالک میں ایکسپورٹ کو یقینی بنائے تو اس سے حکومت کو بھاری زر مبادلہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔