• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر پچاسی کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سعودی عرب سے ملنے والے ایک ارب ڈالر کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر میں 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے سے مرکزی بینک کے ذخائر آٹھ ارب چھ کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق شیڈول بینکوں کے ذخائر آٹھ کروڑ ڈالر اضافے سے چھ ارب اکاون کروڑ ڈالر ہوگئے۔

تازہ ترین