• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 30 نومبر ، 2018

آئیڈیاز 2018ء کا آخری دن، آج کیا کچھ ہوگا؟

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء کا آج چوتھا اور آخری روز ہے۔

دفاعی نمائش کے اختتام پر کلچرل پرفارمنس اور رائفل ڈرل شو کا اہتمام کیا جائے گا۔


کراچی ایکسو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے آخری روز آج نمائش کا آغاز صبح 9 بجے ہوا، نمائش میں آج بھی جس میں مدعو شدہ اہم شخصیات شرکت کریں گے۔

نمائش کے آخری روز مہمانوں کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا ہے،جس کے بعد نمائش کی اختتامی پریس کانفرنس ہوگی اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

نمائش کی اختتامی پریس کانفرنس کے بعد ایکسپو سینٹر کے کشمیر ہال اور پوڈیم کو ملکی اور بین الااقوامی میڈیا کے لیے کھول دیا جائے گا۔

نمائش کے اختتام پر شرکاء کے لیے کلچرل پرفارمنس اور رائفل ڈرل شو بھی منعقد کیا گیا ہے۔