• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی و سیاسی شخصیات کیلئے بلٹ پروف جیکٹس

جرائم پیشہ افراد کی پہنچ مہلک ہتھیاروں تک ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کو بھی اپنی سلامتی کی فکر لاحق ہونا فطری بات ہے جبکہ مشکل صورت حال میں کام کرتے ہوئے صحافی بھی ہمیشہ خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔

آئیڈیا 2018ء میں ایک نجی کمپنی نے ان مسائل کا حل پیش کیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ارکان بلٹ پروف جیکٹس پہنے ہوں تو وہ ان کے یونی فارم کا حصہ لگتی ہے لیکن حکومتی شخصیات، سیاست دان اور عام شہری اس طرح کی جیکٹس استعمال نہیں کر سکتے۔

اس کا حل ایک نجی کمپنی نے پیش کیا ہے، ایسی بلٹ پروف جیکٹس تیار کی ہیں جنہیں لباس کے اندر پہنا جائے تو وہ بالکل ظاہر نہیں ہوتیں اور ایسی جیکٹس بھی بنائی ہیں جنہیں عام لباس کے اوپر آسانی سے پہنا جاسکتا ہے۔

صحافی بھی مشکل مقامات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خطرات سے دوچار رہتے ہیں، بعض مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ صحافی محض اس وجہ سے نشانہ بن گئے کہ وہ متحارب گروپوں کے درمیان پہچانے نہیں گئے۔

امن وامان کے مسائل کے وجہ سے ملک میں بلٹ پروف جیکٹس کی کھپت میں زبر دست اضافہ ہوا ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس بنانے والی نجی کمپنیاں نہ صرف ملکی ضرورتوں کو پورا کرکے قیمتی زر مبادلہ بچا رہی ہیں بلکہ بیرون ملک انہیں برآمد کرکے زرمبادلہ بھی کما رہی ہیں۔

تازہ ترین