• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی، حکومت نے تاریخ میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

اس سے قبل وزیر مملکت براے ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے لیٹ جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین