• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز میں ملک کے پہلے ٹرانس جینڈر وارڈ کا افتتاح

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) میں ملک کے پہلے ٹرانس جینڈر وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وارڈ کا افتتاح وزیرصحت عامرمحمودکیانی اوروفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کیا۔

گزشتہ ماہ وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے اس وارڈ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔


2008 میں عدالت عظمی نے انہیں شناخت کا حق دیتے ہوئے خواجہ سرا شہریوں کے لیے شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا۔ مگر اس کے باوجود ان کی زندگیوں میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔

نئی حکومت کے آنے کے بعد پمز ہسپتال نے خواجہ سرا مریضوں کے لیے الگ کمرے متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم خواجہ سرا مریضوں کی مشکلات میں کمی لائے گا اور ان کی طبی رسائی میں اضافہ کرے گا۔

چند روز قبل اسلام آباد میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین