• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ ،خواجہ سرائوں کو مفت شناختی کارڈ جاری ہونگے

نواب شاہ(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر خواجہ سراہوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔ خواجہ سراہوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء اور دیگر قانونی کاغذات کے حصول میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور انہیں جائز حقوق دلانے کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق خواجہ سراہوں کو سوشل ویلفیئر ڈیارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹرڈ کیا جائے گا اور بعد ازاں خواجہ سراہوں کو نادرا کی جانب سے مفت شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع کے تمام خواجہ سراہوں کو شوشل ویلفیئر دفتر سے رجسٹرڈ کرانے کے بعد کسی بھی نادرا سینٹر سے مفت قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ہدایات بھیج دی گئی ہیں۔

تازہ ترین