• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری شہر سے جرائم کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں، ایاز بھٹی

ڈگری(نامہ نگار)ایس ایچ او ڈگری ایاز علی بھٹی نے کہا ہے کہ وہ ڈگری شہر سے منشیات اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔شہر کو منشیات ، گٹا اور دیگر نشہ آور اشیاء سے پاک کرکے دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں تعلقہ ڈگری میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے جس کے بعد جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین