• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے احتجاجی مظاہروں اور ممکنہ ہنگاموں سے نمٹنے کی اچانک مشقیں شروع کردی ہیں اور اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو پولیس ہیڈکوارٹر طلب کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے اپنی نگرانی میں جلوسوں، ہنگاموں اور مظاہرین سے نمٹنے کی خصوصی مشقیں کرائیں۔

ایس پی سینٹرل نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے کھلاڑیوں سے اس سلسلے میں دفتر کے احاطے میں دکھاوے کے لئے ہنگامہ آرائی کرائی اور اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کی مہارت چیک کرنے کیلئے مظاہرین کو روکنے مسلح کرنے اور حملہ ناکام بنانے کا ڈیمو کرایا۔

مظاہرین اور اینٹی رائٹس فورس کے تصادم کی کی مشقوں سے گلبرگ کے مکین متوجہ، لوگ تماشہ دیکھنے پہنچ گئے۔

کراچی کینٹ ریلوے ہنگاموں سے نمٹنے کی اچانک مشقیں کیوں شروع کر دی گئی ہیں اس بارے میں سوال کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں یا ہنگاموں کی کوئی خاص اطلاع نہیں ہے بلکہ ڈیمو کرانے کا ہمارا مقصد فورس کو ہر طرح سے تیار رکھنا ہے۔

تازہ ترین