• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا اور رنویر کے تیسرے استقبالیہ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے تیسرے استقبالیہ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں معروف اداکاروں کی شاندار شادی کی تقریب، گرینڈ پارٹی اور دو استقبالیہ تقاریب کے بعد فلم انڈسٹری کے لئے تیسرے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ، سارہ علی خان، سوناکشی سنہا ، شلپا شیٹھی اور کرن جوہر سمیت دیگر بولی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب میں لی گئی خصوصی تصاویر رنویر اور دیپیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جو وائرل ہوگئیں۔

تازہ ترین